اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد صباح سالم الصباح نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک داعش کی مالی اور فوجی حمایت کررہے ہیں۔ سالم الصباح نے کہا کہ مشرق وسطی کی جیو پالیٹیکل صورتحال نہایت پیچیدہ ہے اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اقدامات ابھی تک نتیجہ خيز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔کویت کے سابق وزیر خارجہ نے عرب دانشوروں سے اپیل کی کہ القاعدہ اور داعش جیسے گروہوں کے وجود میں آنے کی وجوہات پر تحقیقات انجام دیں۔ واضح رہے امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی جانب سے انتہا پسندوں کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے سلفی اور وہابی افکار و نظریات کو تقویت ملی ہے جس کے نتیجے میں داعش القاعدہ اور طالبان جیسے انتہا پسند دہشتگرد گروہ سامنے آئے ہیں۔
.......
/169